خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کرنےکا فیصلہ

2 سال میں10 پوائنٹس پر وارننگ اور 20 پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا، مسودہ/ فائل فوٹو
پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ نے لائسنس ہولڈرز کے لیے مسودہ تیار کرلیا جس کے مطابق 2 سال میں10 پوائنٹس پر وارننگ اور 20 پوائنٹس پر ڈرائیونگ لائسنس معطل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ
ڈرائیونگ لائسنس پرڈی میرٹ پوائنٹس لاگوکرنے کا فیصلہ
مسودے کے مطابق ٹریفک حادثے میں ہلاکت پر 15 اور زخمی ہونے پر 10 ڈی میرٹ پوائنٹس کٹیں گے جب کہ نشے میں ڈرائیونگ پر 8 اور ریڈ سگنل توڑنے پر 6 پوائنٹس کاٹےجائیں گے۔
مسودے میں بتایا گیا ہےکہ لاپرواہی سےگاڑی چلانے، غلط یوٹرن اور ون وےکی خلاف ورزی پر 2 سے 6 پوائنٹس کٹیں گے جب کہ خلاف ورزیوں کا ریکارڈ کے پی آئی ٹی بورڈ کے ڈرائیونگ لائسنس سافٹ وئیر میں رکھا جائے گا۔
بشکریہ جیو نیوز