بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم

پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس طلبی کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے دوران سماعت بشریٰ بی بی کو جیل میں ہرقسم کی ممکنہ سہولیات دینے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کے لیے اسپشلسٹ ڈاکٹر چاہیے تو ڈاکٹر مہیا کیا جائے، بشریٰ بی بی کے سیل میں جوسہولیات کا ایشو ہے وہ بھی حل کریں۔

اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر وکلا نے آج بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دلائل شروع نہ کیے، لطیف کھوسہ نے سماعت کے آغاز پر کہا بشریٰ بی بی کی جانب سے نئی درخواست بھی جمع کرائی گئی ہے، اب جوکیفیت ہے اس میں بینائی سے بھی محروم ہوسکتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا آپ نے اس متعلق خط لکھوا دیا ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بولنے سےروک دیا اور کہا آپ ایک لفظ نہیں بولیں گے، یہ چیف جسٹس کا آرڈر ہے کہ آپ اپیل پر دلائل کا آغازکریں، یقین دہانی کراتا ہوں، میں مکمل انصاف دوں گا جو اس عدالت کے اختیار میں ہے۔

اڈیالہ جیل حکام نے بشریٰ بی بی کے سیل سے سانپ نکلنےکی خبروں کی تردیدکردی

بانی پی ٹی آئی نے190ملین پاؤنڈکیس کی تیاری کے بجائے بیانیہ بنانے پر زور دیا، وکلا کی جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بشکریہ جیو نیوز