پی پی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا، سندھ کی تقسیم کو لیکر خونریزی کس بنیاد پرہوگی؟ ملک احمد

فائل فوٹو۔۔
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہےکہ پی پی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا اور سندھ کی تقسیم کو لیکر خونریزی کس بنیاد پرہوگی؟
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق بات چیت ہوتی رہنی چاہیے، ریفرنڈم کا طریقہ آئین میں موجود ہے، صدر آصف زرداری کی خوبی یہ ہے کہ وہ بات سنتے ہیں، مذاکرات اور مکالمے سے مسائل کا حل نکالاجاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول نے گزشتہ روز سندھ وطنیت کی بات کی اس پربھی بحث ہونی چاہیے، وحدت کی سوچ اور اس کے پس منظر پر بھی بحث ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی نے پنجاب کی تقسیم کی قرارداد پر ووٹ دیا، پیپلز پارٹی سندھ میں تقسیم کی مخالفت کرتی ہے تو پنجاب میں حمایت کیوں کرتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں
ہم نے صوبوں کا آئیڈیاہی نہیں دیا جنہوں نے دیا وہ اتفاق رائے پیدا کریں: رانا سکندر
زور زبردستی سندھ کی تقسیم ہوئی توکراچی کی سڑکوں پر خون بہےگا، بلاول کا انتباہ
انہوں نے کہا کہ بلاول نے کل خون بہانے کی بات کی، سندھ کی تقسیم کے معاملے پرخونریزی کس بنیاد پر ہوگی؟ کسی کے گھر کو جلانا، تشدد کرنا سیاسی حق کیسے ہوسکتا ہے، بلاول بھٹو کے پارلیمانی مؤقف اور حالیہ گفتگو میں تضاد پر سوال اٹھتا ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں نے جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا، بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ ملکی تاریخ کے بدترین فیصلوں میں شامل ہے، منتخب حکومتوں کے خاتمے سے متعلق عدالتی فیصلے نقصان دہ ثابت ہوئے۔
بشکریہ جیو نیوز