بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شرقپورشریف: درجنوں منشیات فروشوں کی مکروہ دھندےسے توبہ، مسجد میں جرائم چھوڑنے کا حلف بھی اٹھایا

پاکستان
شرقپورشریف: درجنوں منشیات فروشوں کی مکروہ دھندےسے توبہ، مسجد میں جرائم چھوڑنے کا حلف بھی اٹھایا

منشیات فروشوں نے حلفیہ اعلان کیا کہ وہ باقی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں گے اورآئندہ منشیات فروشی کا نام تک نہیں لیں گے۔ فوٹو فائل

شرقپورشریف کے نواحی گاؤں مہا دیوی کے درجنوں منشیات فروشوں نے اپنے مکروہ دھندےسے توبہ کرتے ہوئے منشیات فروشی اور دیگرجرائم چھوڑنے کا حلف بھی اٹھالیا۔

پولیس کے مطابق شرقپورشریف کے گاؤں مہادیوی میں درجنوں منشیات فروشوں نے پولیس کے مسلسل آپریشن سے تنگ آکر منشیات فروشی سے توبہ کر لی اور مسجد میں اپنے جرائم چھوڑنے کا حلف بھی اٹھایا۔

منشیات فروشوں نے حلفیہ اعلان کیا کہ وہ باقی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزاریں گے اورآئندہ منشیات فروشی کا نام تک نہیں لیں گے اور نہ ہی گاؤں میں منشیات فروشوں کو گھسنے دیں گے۔

پولیس کےمطاق مہادیوی گاؤں میں منشیات فروشوں کے خلاف کئی روز سے پولیس آپریشن جاری تھا اور آپریشن کے دوران متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

بشکریہ جیو نیوز