بدھ، 18 نومبر، 2026 · 9 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شکرگڑھ: کھیتوں سے اچانک 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، علاقہ مکینوں نے مار ڈالا

پاکستان
شکرگڑھ: کھیتوں سے اچانک 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، علاقہ مکینوں نے مار ڈالا

اژدھے کی لمبائی 15 فٹ اور وزن 40 کلوگرام تھا، اژدھے کو دیکھتے ہی کھیتوں میں موجود کسانوں اور نوجوان خوفزدہ ہوگئے۔ اسکرین گریب

شکرگڑھ میں سرحدی موضع چک امرُو کے کھیتوں سے اچانک اژدھا نکل آیا۔ علاقہ مکینوں کا دعوی ہے کہ اژدھے کی لمبائی 15 فٹ اور وزن 40 کلوگرام تھا۔

شکرگڑھ میں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اژدھے کو دیکھتے ہی کھیتوں میں موجود کسانوں اور نوجوان خوفزدہ ہوگئے۔

علاقہ مکینوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے اژدھے کو موقع پر ہی مار ڈالا، علاقہ مکینوں نے اژدھے کو کھیتوں میں ہی دفنا دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بشکریہ جیو نیوز