بانی پی ٹی آئی نے190ملین پاؤنڈکیس کی تیاری کے بجائے بیانیہ بنانے پر زور دیا، وکلا کی جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

فوٹو: فائل
راولپنڈی: بانی پی آئی عمران خان سے وکلا سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے لیگل ٹیم کو 190ملین پاؤنڈ کیس کی تیاری کے بجائے بیانیہ بنانے پر زور دیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم نےکل کی پیشی کو ہنگامہ خیز بنانے کی حکمت عملی تیارکرلی ہے۔لیگل ٹیم حکمت عملی کے تحت کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی میں تاخیری حربے استعمال کرے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ لیگل ٹیم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کل عدالت میں بانی اور بشریٰ بی بی کی صحت کا معاملہ اٹھائےگی۔لیگل ٹیم کو بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہےکہ عدالت میں بلڈ پریشر ہائی ہونے اور 85 فیصد بینائی ختم ہونےکا دعویٰ کیا جائے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پربشریٰ بی بی کے سیل میں سانپ، بچھو اور خراب حالت پر ہنگامہ کرسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ لیگل ٹیم شور شرابہ کرکے عدالتی فیصلےکی حیثیت کو متنازع بنائے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم 190ملین پاؤنڈکا معاملہ سردیوں کی چھٹیوں تک لے جانےکی کوشش کرےگی۔ بانی نے یہ بھی ہدایت کی کہ تاخیری حربے استعمال کرکے میڈیا میں جگہ برقرار رکھی جائے۔
بشکریہ جیو نیوز