منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم

پاکستان
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں: وزیر اعظم

اقتصادی تعاون تنظیم کے وفود کی ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ فوٹو وزیراعظم ہاؤس پاکستان/ ٹوئٹر

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے وفود کی ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف نے تنازعات کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے تجارت، ٹرانسپورٹ اور راہداریوں کے ذریعے روابط، توانائی، آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا، ان راہداریوں میں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں سے رابطے بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز