راولاکوٹ میں فائرنگ سے رینجرز افسر شہید، جوابی کارروائی میں 4 مسلح افراد مارے گئے

فوٹو: فائل
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں فسادی عناصر کی فائرنگ سے رینجرز کے افسر ڈی ایس آر برکت شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 4 مسلح افراد مارے گئے۔
آزاد جموں و کشمیر پولیس کے مطابق متیالمیرا بس ٹرمینل کے قریب اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس آر برکت سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی افسر کو فوری طور پر سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آزاد جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس میں 4 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
بشکریہ جیو نیوز