منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنیوالی 13 سالہ فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

پاکستان
اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنیوالی 13 سالہ فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ اصغرکی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

اسلام آباد میں 13 سال کی گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں بچی کی موت کی وجہ تشدد کو قرار دیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق جسمانی تشدد کے باعث بچی کے جسم میں شدید سوزش پیدا ہوئی، شدید چوٹوں اور سوزش سے بچی کے جسم میں خون کے لوتھڑے بن گئے، خون کے لوتھڑے بننے کے بعد بچی کو تھرومبو ایمبولزم کی کیفیت لاحق ہوئی۔

اسلام آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا کیس، پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کا ریمانڈ منظور

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھرومبو ایمبولزم کے نتیجے میں بلآخر کارڈیو پلمونری اریسٹ ہوا جس سے بچی کا دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کردیا۔

دوسری جانب کیس کے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی پرتشدد میں استعمال ہونے والی استری اور ڈنڈے برآمد کرلیے ہیں جب کہ گرفتار ملزم نے ملزمہ کے بچی پرتشدد سےمتعلق بھی بتادیا ہے۔

ملزم علی رضا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمہ اکثربچی کوڈنڈے مارتی تھی، بچی کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو پہلے پولیس لائن کے ڈسپینسر سے چک اپ کرایا گیا تھا۔

بشکریہ جیو نیوز