منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پشاور کے تھانوں میں محرر اسٹاف کے کندھوں پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

پاکستان
پشاور کے تھانوں میں محرر اسٹاف کے کندھوں پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

پشاور میں شہریوں کے ساتھ پولیس کے رویے میں بہتری لانے اور تھانوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے محرر اسٹاف کے کندھوں پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کندھوں پر نصب کیمروں کے ذریعے تھانوں میں آنے والے سائلین اور محرر اسٹاف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے سیف سٹی سسٹم سے بھی منسلک ہوں گے جبکہ کیمروں کی نگرانی سی سی پی او آفس میں بھی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق تھانوں میں محرر اسٹاف کے نامناسب رویے کی صورت میں کیمرے کی ریکارڈ شدہ ویڈیو بطور ثبوت پیش کی جا سکے گی۔

بشکریہ جیو نیوز