منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عمران خان صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنےکے حامی ہیں: سلمان اکرم راجا

پاکستان
عمران خان صوبوں کو چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنےکے حامی ہیں: سلمان اکرم راجا

بانی پی ٹی آئی تک ہم سب کو رسائی دی جائے تو ہم بات کو لیکر آگے بڑھ سکتے ہیں: پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا/ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ صوبوں کو چھوٹا ہوناچاہیے اور انتظامی یونٹس ہونے چاہییں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے براہ راست گفتگو کرنی چاہیے۔

سلمان صفدر سے کہا کہ ہم سے اصول کی سطح پر بات کی جائے ، پھر ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کہاں جانا ہے اور ہم کیا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک ہم سب کو رسائی دی جائے تو ہم بات کو لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں، جس تیزی سے القادر کیس کی اپیلوں پر اصرار کیا جا رہا ہے اُس سے تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

صوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ صوبوں کو چھوٹا ہوناچاہیے اور انتظامی یونٹس ہونے چاہییں لیکن بات ہوگی تو صرف اس ایک چیز پر نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو ریلیف ملنا چاہیے، ضروری ہے کہ وہ اپنی مرضی کے اسپتال منتقل ہوں۔

اڈیالہ جیل حکام نے بشریٰ بی بی کے سیل سے سانپ نکلنےکی خبروں کی تردیدکردی

ڈاکٹروں نے بتایا مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، براہ کرم عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ممکن بنائیں: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

بشکریہ جیو نیوز