منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عارف والا: بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

پاکستان
عارف والا: بس اور آئل ٹینکر میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی

جاں بحق ہونے والے 3 افراد کا تعلق عارف والا جبکہ 2 کا پاکپتن سے ہے۔ اسکرین گریب

عارف والا: بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹی اور ماں بیٹی بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے 3 افراد کا تعلق عارف والا جبکہ 2 کا پاکپتن سے ہے۔

حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

بشکریہ جیو نیوز