علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف کی منظوری، ای سی او اجلاس کا اعلامیہ

اسلام آباد میں 30 ویں ای سی او وزارتی اجلاس میں رکن ممالک نے علاقائی اقتصادی تعاون اور انضمام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان کی میزبانی میں 30ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔
اجلاس میں علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے اقتصادی تعاون کے اسٹریٹجک اہداف 2035 اور اسلام آباد اعلامیے کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد میں 30 ویں ای سی او وزارتی اجلاس میں رکن ممالک نے علاقائی اقتصادی تعاون اور انضمام کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے اختتام پر اقتصادی تعاون کے اسٹریٹیجک اہداف 2035 کی منظوری کو تنظیم کے مستقبل کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔ اسلام آباد اعلامیہ بھی منظور کیا گیا، جو آئندہ دہائی میں علاقائی ترجیحات اور مشترکہ تعاون کے فروغ کے لیے رہنما فریم ورک فراہم کرے گا۔
پاکستان 2026 اور 2027 کے لیے ای سی اوکی چیئرمین شپ سنبھالے گا، اس دوران علاقائی رابطوں کے فروغ، رکن ممالک کے درمیان تجارت میں اضافے اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر توجہ دی جائے گی۔
وزرائے خارجہ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پاکستان 2027 میں ای سی او کے 19ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا، جبکہ ایران 3 اور 4 دسمبر 2026 کو تنظیم 18ویں سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
بشکریہ جیو نیوز