منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ کے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا

پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ کے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا

مراد علی شاہ صوبے کے انتظامی اور مالی امور انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں: ترجمان ایم کیو ایم پاکستان۔ فوٹو فائل

ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا مراد علی شاہ صوبے کے انتظامی اور مالی امور انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں، سندھ کے بیشتر اضلاع میں اسکول سے باہر بچوں کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کےترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل 2026 تک 6 ہزار بچے حکومت کی بے حسی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہوئے، نئے صوبوں کی تحریک روکنے میں ناکام پیپلز پارٹی حواس کھو بیٹھی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق نئے صوبوں کی تشکیل سے پیپلز پارٹی کو ناصرف سوا 2 ہزار ارب روپے سالانہ ہاتھ سے نکل جانے کا ڈر ہے بلکہ وفاق میں حکومتی باری نہ لگنے کا خوف بھی کھائے جا رہا ہے، پیپلزپارٹی جان لے کوئی سازش اور کوئی پروپیگنڈا مصطفیٰ کمال کو نئے صوبوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کرسکتا۔

بشکریہ جیو نیوز