منگل، 17 نومبر، 2026 · 8 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اڈیالہ جیل حکام نے بشریٰ بی بی کے سیل سے سانپ نکلنےکی خبروں کی تردیدکردی

پاکستان
اڈیالہ جیل حکام نے بشریٰ بی بی کے سیل سے سانپ نکلنےکی خبروں کی تردیدکردی

فوٹو: فائل

راولپنڈی: اڈیالہ جیل حکام نے قیدی خاتون (بشریٰ بی بی) کے سیل سے سانپ نکلنےکی خبروں کی تردیدکردی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کا کہنا ہےکہ جیل میں خواتین بیرک سے سانپوں کی موجودگی میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ جیل میں قیدیوں بالخصوص خواتین قیدیوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جاتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کے مطابق جیل مینوئل کے مطابق خواتین قیدیوں کی جیل سہولیات، صحت اور صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ قیدیوں کے سیلز اور بیرکوں میں باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرےکیا جاتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کا کہنا تھا کہ جیل میں موذی جانوروں سے پاک ماحول کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائر

خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190ملین پاؤنڈکیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنےکی درخواست دائرکی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ بشریٰ بی بی نے بتایا کہ ڈاکٹرکہتے ہیں ان کی آنکھ کی سرجری ہوگی۔ ان کی آنکھ میں موتیا کی تشخیص ہوئی، ان کی 15 نومبر کے آس پاس آنکھ کی سرجری ہونی ہے، جیل میں ان کی ہائیجین کنڈیشن خراب ہے اور انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، سرجری کے بعد آنکھ میں انفیکشن ہوا تو بینائی بھی جاسکتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ان کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ بھی نکلے ہیں جنہیں جیل عملے نے مارا۔ سیل میں چوہے،کاکروچ اورکیڑے پھرتے رہتے ہیں، جیل میں صفائی کی ناقص صورتحال آنکھوں کے آپریشن کے بعد انفیکشن کا خطرہ بڑھاسکتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش کرنےکی ہدایات کے ساتھ ضروری نگہداشت و علاج کے لیے انہیں کسی مستند اسپیشلائزڈ اسپتال منتقلی کے احکامات دیے جائیں۔

بشکریہ جیو نیوز