سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، 3 افسران ملازمت سے برطرف

ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا: ترجمان ایس پی ایس سی/ فائل فوٹو
کراچی: سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر 3 افسران کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
ترجمان سندھ پبلک سروس کمیشن کا کہنا ہے کہ بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرریکروٹمنٹ، سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا جبکہ ریکروٹمنٹ سیکشن کےاسسٹنٹ کا 2 سال انکریمنٹس روکنےکا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق چیئرمین کی ہدایت پرکمیشن کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا، موصول شکایات کی تصدیق کی گئی، تحقیقات اور ریکارڈکی جانچ پڑتال کے بعد متعلقہ قواعد و ضوابط اور قانون کے مطابق تادیبی کارروائی کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدوار بھرتیوں اور دیگر معاملات کےلیےصرف سندھ پبلک سروس کمیشن کے سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔
بشکریہ جیو نیوز