پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ڈاکٹروں نے بتایا مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، براہ کرم عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ممکن بنائیں: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

پاکستان
ڈاکٹروں نے بتایا مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، براہ کرم عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ممکن بنائیں: عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور چیف جسٹس آسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے۔

عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس کو پہنچا دیا گیا، وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا کہ خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔

خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے مجھے برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، میرا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔

خط میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ایک سال میں صرف 4 مرتبہ وکلا سے ملاقات کی اجازت دی گئی، جیل حکام اہلخانہ سے ہفتہ وار ملاقات بھی مسلسل منسوخ کر رہے ہیں، تنہائی اور انسانی رابطے کی کمی نے میری ذہنی صحت کو متاثر کیا، خط میں لکھا گیا کہ میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

خط میں بانی پی ٹی آئی نے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اسپتال منتقلی پر عملدر آمد نہیں ہوا، براہ کرم عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ممکن بنائیں، زندہ رہونگا تو اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔

بشکریہ جیو نیوز