نوٹس کے ذریعے دھمکانے کی کوششیں مجھے خاموش نہیں کرسکتیں، جواب جمع کروادیا ہے: چوہدری سالک

پنجاب بدستور شدید بدانتظامی اوربدعنوانی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے: وفاقی وزیر چوہدری سالک/ فائل فوٹو
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ قانونی نوٹس کے ذریعے دھمکانے کی کوششیں مجھے خاموش نہیں کرسکتیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر دیے گئے بیان میں چوہدری سالک نے کہا کہ قانونی نوٹس کا باضابطہ جواب جمع کرادیا گیا ہے، قانونی نوٹس کے ذریعے دھمکانے کی کوششیں مجھے خاموش نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی کوششیں عوامی مفاد اورعوام کی فلاح وبہبود کے مسائل پرآوازاٹھانے سے نہیں روک سکتیں، پنجاب بدستور شدید بدانتظامی اوربدعنوانی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔
چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ یہ وہ مسائل ہیں جن پردھمکیوں کے بجائے ذرا سی خود احتسابی اور جوابدہی کی ضرورت ہے، پاکستان اورپنجاب کے وسیع ترمفاد میں شفافیت اوراحتساب کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔
بشکریہ جیو نیوز