پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی آج اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم، ایرانی سفارتخانہ اور پاکستانی دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا، ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی، ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ 35 سے 40 ایرانی صحافیوں کا ایک بڑا وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ مکمل کر کے اسلام آباد سے عمان جائیں گے۔

بشکریہ جیو نیوز