پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے اخراجات میں اضافہ، 206 ارب 64 کروڑ پر پہنچ گئے

پاکستان
کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے اخراجات میں اضافہ، 206 ارب 64 کروڑ پر پہنچ گئے

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 27 -2026 کے دوران حکومتی امور چلانے کے اخراجات میں مزید اضافے کا تخمینہ لگایا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: کفایت شعاری اقدامات کے باوجود وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 28 اعشاریہ 21 فیصد بڑھ گئے۔

وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے روزمرہ آپریشنل اخراجات، تنخواہوں اور انتظامی سمیت دیگر خرچوں پر مشتمل وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تاریخ میں پہلی بار صوبوں کیجانب سے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ کی گرانٹ

وزارت خزانہ کی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات 206 ارب 64 کروڑ روپے رہے جو گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 161 ارب 18 کروڑ روپے تھے ۔

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال27 -2026 کے دوران حکومتی امور چلانے کے اخراجات میں مزید اضافے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ جاری مالی سال حکومتی امور چلانے کے اخراجات کا ہدف 1071 ارب روپے مقرر کیا گیا۔

بشکریہ جیو نیوز