پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

' حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے'، بلاول بھٹو کی جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت

پاکستان
' حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے'، بلاول بھٹو کی جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت

فائل فوٹو۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے ان کی جماعت کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران دونوں کے درمیان سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ بلاول بھٹو کی جے یو آئی کے خلاف حکومتی اقدامات کی مذمت کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت ضروری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو جمہوریت کو کم زور کریں، جمہوریت میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار اہم ہوتا ہے، اپوزیشن کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، نیب کی طلبی پر سابق وفاقی وزیراسعد محمود دوسرےکال اپ نوٹس پربھی پیش نہ ہوئے

عمران خان نے وکلاسے ملاقات میں پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویزکو مستردکردیا، فضل الرحمان کو وسیع اتحادکا پیغام

بشکریہ جیو نیوز