پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

مدینہ سے لاہور کی پرواز کے مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

پاکستان
مدینہ سے لاہور کی پرواز کے مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

میڈیکل ٹیم نے مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا. فوٹو فائل

مدینہ سے لاہور آتے ہوئے پی آئی اے کی پرواز پی کے سوار 75 سالہ مسافر کو دل کا دورہ پڑا، جس پر پائلٹ نے پرواز کا رخ کر موڑ کر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کو فوری طبی امداد فراہم کی لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بعد ازاں پی آئی اے کی پرواز دیگر مسافروں کو لے کر منزل کیلئے روانہ ہوگئی۔

بشکریہ جیو نیوز