پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان آج دنیا میں امن کے داعی ملک کے طور پر پہچانا جاتا ہے: رانا ثنااللہ

پاکستان
پاکستان آج دنیا میں امن کے داعی ملک کے طور پر پہچانا جاتا ہے: رانا ثنااللہ

وزیراعظم اور عسکری قیادت نے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا، پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے: رانا ثنااللہ۔ فوٹو فائل

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں باعثِ فخر ہیں، پاکستان آج دنیا میں امن کے داعی ملک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پاکستان کی سفارتی کامیابیاں باعثِ فخر ہیں، پاکستان آج دنیا میں امن کے داعی ملک کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت نے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا، پاکستان کو عالمی سطح پر عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

ا نہوں نے کہا کہ تحفظِ حرمین شریفین کے لیے پوری قوم متحد ہے، مکہ معاہدہ حرمین شریفین اور پاکستان کے مشترکہ دفاع کی علامت ہے۔

وفاقی وزیرمذہبی امور سردار محمد یوسف کا خطاب کا کہنا تھاوزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کا پُرامن تشخص اجاگر کیا، دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان امن کا داعی ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی کامیابیاں قابلِ فخر ہیں، پاکستان کی امن کیلئے سفارتی کوششیں دنیا کیلئے مثال ہیں۔ ان کہنا تھا کہ تحفظ حرمین شریفین کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ دفاعِ حرمین شریفین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، استحکام پاکستان اور تحفظ حرمین شریفین لازم و ملزوم ہیں۔

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالکریم کا خطاب میں کہنا تھا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیاکے حملوں کی مذمت کرتے ہیں، مکہ معاہدے اور ایران، امریکا کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

بشکریہ جیو نیوز