خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے جھٹکے

فوٹو: فائل
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
پشاور، لوئر دیر، اپر دیر، مالاکنڈ، سوات، باجوڑ اور گردو نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔
مردان، شانگلہ، بونیر میں بھی زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلےکے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.3 اورگہرائی 84 کلو میٹر ریکارڈگئی، زلزلےکا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
بشکریہ جیو نیوز