اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال

پاکستان
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال

فائل فوٹو۔۔

کراچی: رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان آج ایک انتہائی اہم اور فیصلہ کن تاریخی موڑ پر کھڑا ہے، ماضی کے خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا اور دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، نئے صوبوں کے دشمن اس شہر اور صوبے کی لسانی اکائیوں کو لڑانا چاہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک میں جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کو دفن کرنے کا وقت آگیا ہے، پیپلز پارٹی پورے سندھ کی نمائندہ نہیں، سندھی قوم پرست سندھی قوم کے بھی دشمن ہیں۔

نئے صوبے اسی صورت بنیں گے جب سب راضی ہوں گے ورنہ نہیں بنیں گے، محسن نقوی

نئے صوبے بنانا غیر آئینی غیر قانونی بات نہیں، کراچی کو جب اختیارات ملیں گے یہ شہر ملک کی ترقی کرائےگا: مصطفیٰ کمال

بشکریہ جیو نیوز