اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

500 بااثر مسلمانوں کی فہرست، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کا پہلا نمبر

پاکستان
500 بااثر مسلمانوں کی فہرست، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کا پہلا نمبر

فائل فوٹو۔۔

دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے نمبر پر ہیں۔

اُردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے شائع کردہ دنیا کی 500 بااثر مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی بااثر مسلمانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

خصوصی مضمون ’جوائنٹ نمبر ون‘ میں ادارے نے اس فیصلے کی بنیادی وجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا ہے۔

بشکریہ جیو نیوز