پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ، رواں سال کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ

پنجاب حکومت نے آج سے گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا: نوٹیفکیشن/ فائل فوٹو
پنجاب میں رواں سال گنے کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پنجاب حکومت نے آج سے گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں
گھوٹکی: گنےکےکاشتکاروں نے شوگر ملز کا 400 روپےفی من نرخ مسترد کردیا
پنجاب حکومت نے کاشت کاروں کیلئےگنےکی فی من قیمت کا اعلان کردیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی تمام شوگر ملز گنے کی خریداری کریں گی جبکہ شوگر ملز گنے کا ریٹ مارکیٹ فورسز میکنیزم کے تحت جاری کریں گی۔
ذرائع کے مطابق رواں سال پنجاب میں 24 لاکھ 52 ہزار ایکڑ پر گنا کاشت کیا گیا ہے جبکہ رواں سال کی کاشت گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ ہے۔
بشکریہ جیو نیوز