اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ورلڈ بینک نے سندھ میں منصوبوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

پاکستان
ورلڈ بینک نے سندھ میں منصوبوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

ان منصوبوں سے سندھ کے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، ورلڈ بینک/ فائل فوٹو

ورلڈ بینک نے سندھ میں مختلف منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں مختلف منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ منظور شدہ رقم سے سندھ کے دیہی علاقوں میں صاف پانی، صفائی اور حفظان صحت کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

اس منصوبے سے سندھ کے 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، سولر سے چلنے والے واٹر سپلائی سسٹم لگائے جائیں گے جبکہ منصوبہ بچوں میں قد کی کمی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بشکریہ جیو نیوز