میر رضا کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی نوکری سے برخاست

فوٹو: فائل
میر رضا کیس میں سابق ایس ایچ اوگلستان جوہر تھانا کامران قریشی کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی آزاد خان کے مطابق میر رضا جوڈیشل کمیشن رپورٹ میں کامران قریشی پر الزامات عائدکیے گئے تھے، کامران قریشی پر میر رضا کی لاش ملنےکے مقام کو محفوظ نہ کرنے کا الزام تھا۔
یاد رہے کہ نوجوان کاروباری شخصیت میر رضا علی کی لاش 29 جولائی کو گلستان جوہر سے ملی تھی۔
ابتدائی طور پر اسے خودکشی قرار دیے جانے کے شکوک و شبہات کے بعد سندھ حکومت نے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کیا۔
اکتوبر 2026 میں سامنے آنے والی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں اس موت کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیا گیا اور ابتدائی پولیس تفتیش میں پیشہ ورانہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہوئے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی گئی۔
بشکریہ جیو نیوز