تحریک انصاف میں گروپنگ نہیں، ڈسپلن کا فقدان ہے: شوکت یوسفزئی

فوٹو: فائل
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں گروپنگ نہیں بلکہ ڈسپلن کا فقدان ہے۔
شوکت یوسفزئی نےکہا پارٹی قیادت کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر انہیں بہت دکھ ہوا ہے، پارٹی کو موجودہ مشکلات سے نکالنے کے لیے باہمی مفاہمت اور اتحاد ناگزیر ہے۔
پسِ پردہ رابطے: بشریٰ بی بی کے کیس پر بات چیت کا آپشن موجود، عمران کیلئے ریلیف اور کے پی کے معاملات پر کچھ زیر غور نہیں
انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، اختلاف رائے کو اختلافات کا نام دینا درست نہیں، پی ٹی آئی ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اور اس وقت اس کے بانی جیل میں ہیں، ایسے حالات میں پارٹی کے اندر اختلاف رائے ہونا فطری بات ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کو میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف اختلافی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے، پارٹی کو انتشار سے بچانے کے لیے ڈسپلنری کمیٹی کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔
سلمان اکرم راجہ نے وکلا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر شکوک کا اظہار کردیا
نئے صوبوں کے قیام سے متعلق شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ابھی پارٹی میں زیر غور نہیں آیا اور اس ایشو پر پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں، پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ نئے صوبے آئینی طریقہ کار کے مطابق بننے چاہئیں، نئے صوبوں کے قیام سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو پورے ملک میں سیاسی اسپیس نہیں مل رہی لیکن ہم سیاسی اسپیس لینے کے بجائے باہمی اسپیس بڑھا رہےہیں، یہ بات سمجھنا ہوگی کہ پارٹی صرف باہمی مفاہمت اور اتحاد کے ذریعے ہی موجودہ مشکل صورتحال سے نکل سکتی ہے۔
بشکریہ جیو نیوز