اینکر ربیعہ قتل کیس: مقتولہ کے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

اسکرین گریب
راولپنڈی: اینکر ربیعہ قتل کیس میں عدالت نے مقتولہ کے شوہر ملزم احسن طاہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع کردی۔
پولیس نے ملزم کو سینئر سول جج کرمنل ڈویژن محمدنصراللہ وٹو کی عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے عدالت میں ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے ملزم احسن طاہر کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اس کے علاوہ ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ آج آنے کا امکان ہے۔
بشکریہ جیو نیوز