پشاور: فتنہ الخوارج کا بنوں میں کنگرپل چوکی پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد حملےکو پسپا کرنا جوانوں کی اعلیٰ تربیت و جانبازی کا ثبوت ہے: آئی جی پی/ فائل فوٹو
پشاور: پولیس نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا بنوں میں کنگرپل چوکی پر حملہ ناکام بنادیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشتگردوں نے بنوں میں کنگرپل چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا جسے پولیس کے جوانوں نے بروقت اور فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
پولیس نے بتایا کہ کوئیک رسپانس فورس اور سی ٹی ڈی نے واقعےکی جگہ پہنچ کرکلیئرنس آپریشن کیا جس میں4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی جی کے پی کا کہنا ہےکہ دہشتگرد حملےکو پسپا کرنا جوانوں کی اعلیٰ تربیت و جانبازی کا ثبوت ہے، دہشتگردوں کیلئےکے پی کی سرزمین پر کوئی جگہ نہیں، ان کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔
سکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 74 دہشتگرد ہلاک
خیبر میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا
بشکریہ جیو نیوز