ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت

پاکستان
چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت

فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع چاغی میں 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت ہوئے ہیں۔

این آر ایل کے چیئرمین محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ این آر ایل نے ضلع چاغی میں کم از کم 8 مقامات پر تانبے اور سونے کے معدنی ذخائر کے شواہد دریافت کیے ہیں۔

اس سلسلے میں نجی کمپنی کی جانب سے تانبے اور سونے کے ذخائرکی موجودگی پر رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق کمپنی کی جانب سے اب تک تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ کے دوران حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، ایک مقام پر 295 میٹر تک مسلسل تانبے اور سونے کے ذخائر ملے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 295 میٹر کی ڈرلنگ میں تانبےکی مقدار 0.43 فیصد اورسونےکی مقدار 0.13 گرام فی ٹن ریکارڈ کی گئی جب کہ 132 میٹر کے حصے میں تانبے کی مقدار 0.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے 10 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگی۔

بشکریہ جیو نیوز