ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، نیب کی طلبی پر سابق وفاقی وزیراسعد محمود دوسرےکال اپ نوٹس پربھی پیش نہ ہوئے

پاکستان
غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، نیب کی طلبی پر سابق وفاقی وزیراسعد محمود دوسرےکال اپ نوٹس پربھی پیش نہ ہوئے

نیب نے اسعد محمود کو 10 نومبر کو عدم پیشی پر 13 نومبر کو دوبارہ طلب کیا تھا، اسعد محمود کو پی ڈی ایم دور میں بطور وزیر مواصلات پاکستان پوسٹ میں بھرتیوں کے کیس میں طلب کیا گیا تھا— فوٹو:فائل

پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی طلبی پر سابق وفاقی وزیر اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اسعد محمود دوسرے کال اپ نوٹس پر بھی پیش نہ ہوئے۔

نیب نے اسعد محمود کو 10 نومبر کو عدم پیشی پر 13 نومبر کو دوبارہ طلب کیا تھا ، اسعد محمود نے تحریری جواب جمع کرایا تھا جسے نیب نے ناکافی اور غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

اسعدمحمودکوپی ڈی ایم دورمیں بطوروزیرمواصلات پاکستان پوسٹ بھرتیوں کےکیس میں طلب کیاگیا تھا، نیب نے پاکستان پوسٹ میں4 ہزار252 بھرتیوں کے معاملےپرطلبی کا نوٹس جاری کیا تھا اور منظورشدہ 2 ہزار646 آسامیوں کےبجائے4 ہزار252 بھرتیوں کےالزام پرجواب مانگاگیاتھا۔

نیب نوٹس میں کابینہ کی ہدایات کیخلاف ورزی کرتےہوئےبھرتیوں کا الزام بھی شامل ہے جبکہ پاکستان پوسٹ میں مستقل بنیادوں پربھرتیوں کا معاملہ بھی نیب تحقیقات میں شامل ہے۔

بھرتیوں میں سیاسی وابستگیوں، جعلی دستاویزات اورعمرکی حد سےتجاوزکےالزامات شامل ہیں۔ ڈومیسائل کوٹہ کیخلاف ورزیوں سمیت متعدد الزامات پرسابق وزیرسےجواب طلب کیاگیاتھا۔

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس، نیب کی طلبی پر سابق وفاقی وزیراسعد محمود دوسرےکال اپ نوٹس پربھی پیش نہ ہوئے۔

بشکریہ جیو نیوز