ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خاتون مسافر سے بدسلوکی پر الیکٹرک بس کے کنڈیکٹر سے معافی منگوالی گئی

پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خاتون مسافر سے بدسلوکی پر الیکٹرک بس کے کنڈیکٹر سے معافی منگوالی گئی

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے نوٹس لے کر نجی کمپنی کے کنڈیکٹر علی رضوان کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا— فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خاتون مسافر سے مبینہ بدسلوکی پر گرین الیکٹرک بس کے کنڈیکٹر سے معافی منگوالی گئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے نوٹس لے کر نجی کمپنی کے کنڈیکٹر علی رضوان کو ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور بیان میں کہا کہ صرف نوکری سے فارغ کرنا کافی نہیں، کنڈیکٹر کو پکڑ کر خاتون کے گھر لے جایا جائے اور سب کے سامنے معافی منگوائی جائے، انہوں نے ڈی آئی جی فیصل کامران کو ہدایت بھی جاری کی۔

بعد ازاں بس کےکنڈیکٹرنے خاتون کودھکا دینے پر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیئر کی۔

کنڈیکٹر کا کہنا تھاکہ خاتون سے جو سلوک کیا انتہائی غلط تھا اس کے لیے شرمندہ ہوں، پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔ کنڈیکٹرکا کہنا تھاکہ توبہ کرتا ہوں کبھی بھی کسی سےایسا رویہ نہیں رکھوں گا۔

بشکریہ جیو نیوز