میر رضا کیس: عدالت کی جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کیلئے 10 روز کی مہلت

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میر رضا اور احمد بھاردے کی الیکٹرانک ڈیوائسز کی لائیو فرانزک جانچ کی اجازت دی/ فائل فوٹو
کراچی: میر رضا کیس میں عدالت نے جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دے دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو میر رضا کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے جے آئی ٹی کو تفتیش مکمل کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دے دی اور اجلاس کے منٹس سے بھی آگاہ کرنے کا حکم دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے میر رضا اور احمد بھرردے کی الیکٹرانک ڈیوائسز کی لائیو فارنزک جانچ کی اجازت دی اور پروٹوکول پر عمل درآمد اور نتائج سے آگاہ کرنے کا حکم بھی دیا۔
جے آئی ٹی نے گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد برانچ سے میر رضا کے پارٹنر کا ذاتی پستول بھی برآمد کرلیا تھا جس کے بعد ریکارڈ ضبط کرکے برانچ سیل کردی۔
ذرائع کے مطابق برآمد پستول فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب احمد بھردے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد برانچ 29 جولائی سے بند ہے، ضبط کیا گیا اسلحہ پرائیوٹ سکیورٹی گارڈ کا ہے، تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں۔
میر رضا کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔
بشکریہ جیو نیوز