جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صوبوں کے معاملے پر اگر ریفرنڈم ہوبھی جاتا ہے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

پاکستان
صوبوں کے معاملے پر اگر ریفرنڈم ہوبھی جاتا ہے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ

جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائےگی اور بحث ہوگی، مشیر وزیراعظم/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ صوبوں کےمعاملے پر اگر ریفرنڈم ہو بھی جاتا ہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، ان کا کیا رویہ ہوتا ہے یہ تو آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ان ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو اگلی ملاقات کیلئے رکاوٹ ہوسکتی ہے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کسل دی ہوئی تھی، انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی، ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقاتوں کی بندش اس لیے تھی کہ وہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کس نے کرانا ہے؟ پارلیمنٹ نے کرانا ہے، یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں آیا ہی نہیں، صوبوں کے معاملے پر اگرریفرنڈم ہوبھی جاتاہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے اور جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو پالیسی اسٹیٹمنٹ دی جائےگی اور بحث ہوگی۔

صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں پر بات چیت

نئے صوبے اسی صورت بنیں گے جب سب راضی ہوں گے ورنہ نہیں بنیں گے، محسن نقوی

بشکریہ جیو نیوز