جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

این سی سی آئی اے سب انسپکٹر کاجعلی نوٹس کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے کا انکشاف

پاکستان
این سی سی آئی اے سب انسپکٹر کاجعلی نوٹس کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے کا انکشاف

فائل فوٹو

کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے شکایت کی آڑ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور ہراساں کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران این سی سی آئی اے حکام اور درخواست گزار کے وکلا پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

ویکسین لگوائے بغیر دفتر کیوں آئے؟ سی این این نے تین ملازمین کو فارغ کردیا

وکیل کے مطابق این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر چوہدری عمران اللہ نے درخواست گزار خاتون کو نوٹس جاری کیا، سب انسپکٹر نے خاتون کو میسج بھیجا کہ رات کلب میں ملاقات کرو تاہم خاتون کے انکار کے بعد نوٹس بھیجا گیا۔

دوران سماعت این سی سی آئی اے کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا اور حکام نے محکمانہ کارروائی کا آغاز کرکے عدالتی کارروائی سے جان چھڑا لی۔

این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور ہراساں کرنے کی درخواست نمٹا دی گئی۔

بشکریہ جیو نیوز