عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے، علی محمد خان

فائل فوٹو۔۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے رابطے رہے ہیں اور رہنے بھی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ نظام نے اگر عدالتی احکامات پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے تو اس کا مطلب ہے ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے۔
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے محسن نقوی نے صوبوں کی بات کی ہے وزرا کے چہروں کے رنگ اُڑے ہوئے ہیں۔
عمران خان نے وکلاسے ملاقات میں پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویزکو مستردکردیا، فضل الرحمان کو وسیع اتحادکا پیغام
بیرسٹرگوہر،علی ظفر اور سلمان صفدرکی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات، آنیوالےدنوں میں عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کیے جانےکا امکان، ذرائع
بشکریہ جیو نیوز