کلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ایک بار پھر مسترد

فوٹو: اسکرین گریب
پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کلگام واقعے پر بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ایک بار پھر مسترد کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پر پروپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے، بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز کے ہتھکنڈوں سے پاکستان پر الزام تراشی بےبنیاد ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلے سوشل میڈیا پر، اس کے بعد الیکٹرونک میڈیا پر پاکستان پر بےبنیاد الزام تراشی کی۔ کلگام سی آر پی ایف حملے سے متعلق خبریں چلانا ہندوتوا رجیم کے حامی بھارتی میڈیا کا پرانا اور فرسودہ ہتھکنڈا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اندرونی انتشار اور سیاسی تفریق سے توجہ ہٹانے کے لیے وہی پرانے میڈیا ہاؤسز اور چہرے استعمال کر رہا ہے، پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کے لیے اسی پرانے اسکرپٹ اور روایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز کلگام مقبوضہ کشمیر میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بھارتی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
بشکریہ جیو نیوز