جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بانی پی ٹی آئی کیلئے راستے صرف عدالتوں سےکھل سکتے ہیں، طارق فضل چوہدری

پاکستان
بانی پی ٹی آئی کیلئے راستے صرف عدالتوں سےکھل سکتے ہیں، طارق فضل چوہدری

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے راستے صرف عدالتوں سےکھل سکتے ہیں، حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کے لیے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نےکہا کہ تمام معاملات عدالتوں سے حل ہونےہیں، ایک طرف وہ آئرن مین بنے ہوئے ہیں اور دوسری طرف حکومت سے رابطوں کی بات کر رہے ہیں، حکومت سے رابطوں کی باتیں ان کے مؤقف سے متضاد بات ہے۔

وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اس وقت کسی طرح کےکوئی بیک ڈور یا فرنٹ ڈور رابطے نہیں ہو رہے، بیک ڈور رابطوں کی باتیں خواہشات پر مبنی ہیں۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا طبی ماہرین بننےکے بجائے اپنےکام پر توجہ دیں تو کوئی فائدہ مند صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

بشکریہ جیو نیوز