عمران خان نے وکلاسے ملاقات میں پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویزکو مستردکردیا، فضل الرحمان کو وسیع اتحادکا پیغام

فوٹو: فائل
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلا سے ملاقات میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وسیع اتحاد کا پیغام بھیجا ہے، بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز کو بھی مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کے ساتھ ملاقات میں لطیف کھوسہ کی جانب سے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی پر رائے دی گئی تاہم بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی کمیٹیوں میں واپسی کی تجویز مستردکردی۔ بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ موجودہ حکومت اورپارلیمان میں سخت مؤقف اوربائیکاٹ رہنا چاہیے، موجودہ حکومت سے روابط یا تعاون اسے جواز فراہم کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں اپوزیشن رہنماؤں پر اعتماد کا اظہارکیا، بانی پی ٹی آئی نے فیصلوں کا اختیار محمود اچکزئی اور راجہ ناصرعباس کے پاس ہی رکھا۔
یہ بھی پڑھیں
بیرسٹرگوہر،علی ظفر اور سلمان صفدرکی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات، آنیوالےدنوں میں عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کیے جانےکا امکان، ذرائع
عدالت کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ لارجر اپوزیشن الائنس کے لیے پی ٹی آئی نہیں اپوزیشن قائدین فیصلےکریں، بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن رہنما بات کریں، اپوزیشن الائنس کے ساتھ آگے بڑھیں۔ بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وسیع اتحاد کا پیغام بھیجا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت کی گئی۔ ملاقات میں اہلخانہ کی رہائی اور سیاست میں مداخلت پر مشاورت ہوئی، بانی پی ٹی آئی نےواضح کیا کہ ان کی فیملی کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں، بانی پی ٹی آئی اپنی اہلیہ کی رہائی اور علاج کے لیے رضامند تھے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے صوبوں کے حوالے سے اپنا پرانا مؤقف دہرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے28ویں ترمیم پر26ویں اور 27 ویں ترمیم والےمؤقف کا پیغام دیا۔ بانی پی ٹی آئی نےکہا ترمیم جب سامنے آئے گی تو دیکھا جائےگا، ابھی کوئی خدوخال، مسودہ سامنے نہیں تو کیسے کسی ترمیم کی حمایت کریں، بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ صوبوں پر ہمارا پارٹی مؤقف ہےپاکستان میں مزید صوبے بننے چاہئیں۔
ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ آج محمود اچکزئی اور راجہ ناصرعباس کو ملاقات سے متعلق بریفنگ دیں گے۔
بشکریہ جیو نیوز