جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں: فیصل کریم کنڈی

پاکستان
سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں: فیصل کریم کنڈی

فائل فوٹو

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں۔

اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، ہماری سب سے بڑی ترجیح سرمایہ کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن دینگے، خیبر پختونخوا میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں، سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں، خیبر پختوا گیس پیداوار میں دوسرا بڑا صوبہ ہے۔

بشکریہ جیو نیوز