ڈیرہ اسماعیل خان: دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی

فائل فوٹو
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی۔
پولیس کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے بند کرائی پولیس اسٹیشن کے گیٹ پر بارودی پک اپ گاڑی ٹکرائی اور فائرنگ بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں
بنوں میں پولیس اسٹیشن پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ، 5 افراد جاں بحق
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں تھانے کا گیٹ، دیوار اور قریبی مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بھرپور جوابی فائرنگ کے باعث دہشتگرد تھانے کی حدود میں داخل نہ ہو سکے۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
بشکریہ جیو نیوز