صوابی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید

فائل فوٹو
صوابی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں پولیس چوکی منصوری کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں
کرک میں پولیس پر فائرنگ سے ایس ایچ او گن مین سمیت شہید
کوئٹہ: پولیس چوکی پر نامعلوم افرادکی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
وقاص رفیق نے بتایا کہ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، زخمی اہلکار سمیت لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
بشکریہ جیو نیوز