جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بیرسٹرگوہر،علی ظفر اور سلمان صفدرکی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات، آنیوالےدنوں میں عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کیے جانےکا امکان، ذرائع

پاکستان
بیرسٹرگوہر،علی ظفر اور سلمان صفدرکی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات، آنیوالےدنوں میں عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کیے جانےکا امکان، ذرائع

فوٹو: فائل

ذرائع کے مطابق 9 نومبرکو بیرسٹرگوہر، سینیٹر علی ظفر اور سلمان صفدر کی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات ہوئی جس کے بعدگزشتہ روز 2 وکلاکی عمران خان سے ملاقات کے احکامات جاری ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت اور ان تک رسائی پر گفتگو ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات پمز اسپتال منتقل کیا جانا بھی اسی ملاقات کا نتیجہ تھا۔

عدالت کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی پمز اسپتال منتقلی سے متعلق بیرسٹر گوہر خان باخبر تھے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کیے جانےکا امکان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ اسپتال منتقلی سے متعلق نجی اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کوکتنے دن کے لیے اسپتال مستقل کیا جائےگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی بھی زیرغور ہے، آنے والے دنوں میں رہائی کا امکان ہے، بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بھی پیشرفت ہوئی ہے، ان کی بھی چند دن تک اسپتال منتقلی کا امکان ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی کامکمل چیک اپ کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق آج بیرسٹرسلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات میں صرف قانونی اور سیاسی معاملات زیربحث آئے۔

عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی : جیل ذرائع

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار

بشکریہ جیو نیوز