خوشاب میں بس کے بریک فیل ہونے پر ڈرائیور فرار، مسافر نے اسٹیئرنگ سنبھال کر 25 سے زائد جانیں بچالیں

ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بہادرمسافرکو دفتر بلا کر تعریفی سند پیش کی
خوشاب میں بس کی بریک فیل ہونے پر ڈرائیور فرار ہوگیا جس کے بعد ایک مسافر نے بہادری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے 25 سے زائد مسافروں کی جان بچالی۔
پولیس کے مطابق پیل چوک کے قریب ڈھلوان پربس بے قابو ہوکرگہری کھائی کی طرف بڑھنے لگی تھی، بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور گاڑی سے چھلانگ لگا کر بھاگ گیا تھا تاہم اس دوران ایک مسافر نے بس کے کھائی کی طرف بڑھنے پراس کا اسٹیئرنگ سنبھال لیا۔
پولیس کے مطابق مسافر نےبہادری کا مظاہرہ کرکے بس کوپہاڑی سے ٹکرا کر روکا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔
ڈی پی او ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے بہادرمسافرکو دفتر بلا کر تعریفی سند پیش کی، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور بہادری قابلِ فخر عمل ہے۔
پولیس کے مطابق بس کے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
بشکریہ جیو نیوز