کوہاٹ میں سونےکی غیرقانونی مائننگ کیخلاف آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت 12 پولیس اہلکار زخمی

فائرنگ کے تبادلے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
کوہاٹ میں دریائے سندھ پر سونےکی غیرقانونی مائننگ کےخلاف آپریشن کے دوران پولیس اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں ڈی ایس پی حیدر زمان اور ایس ایچ او گمبٹ ایازآفریدی بھی شامل ہیں جبکہ مسلح افراد نے ایک پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔
بشکریہ جیو نیوز