بدھ، 11 نومبر، 2026 · 2 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد میں سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ

پاکستان
اسلام آباد میں سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ

پنک بس صرف ورکنگ ویمن، طالبات، بزرگ خواتین کیلئے مختص ہوگی: حکام سی ڈی اے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے خواتین کے لیے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق پنک بس صرف ورکنگ ویمن، طالبات اور بزرگ خواتین کیلئے مختص ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 مختلف روٹس پر 30 پنک الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، خواتین کیلئے مختص بس سے سفری مشکلات میں کمی آئے گی۔

حکام کے مطابق اسلام آباد کی الیکٹرک بسوں میں روزانہ سوا لاکھ مسافر سفر کر رہے ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز