ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کی/ فائل فوٹو
پشاور: ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کردیے گئے۔
پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے معزول وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اور عامر چمکنی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 17 نومبرتک ملتوی کردی۔
آئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں: بیرسٹر گوہر
آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا
بشکریہ جیو نیوز